تہران (اے بی این نیوز) ایران کی مسلح افواج سے وابستہ پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کو خطے کے لیے ایک بڑی غلطی تصور کیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس چیف Majid Mousavi نے اپنے سخت بیان میں کہا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو خلیجی خطے کی تیل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایرانی کمانڈر نے واضح کیا کہ تہران اب پہلے سے زیادہ سخت ردعمل دینے کی پوزیشن میں ہے اور اگر ایران کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو خطے میں توانائی کے مراکز محفوظ نہیں رہیں گے۔ ان کے مطابق خلیج میں موجود تیل کی تنصیبات کسی بھی نئے تصادم میں براہ راست ہدف بن سکتی ہیں۔
جنرل مجید موسوی نے ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کو اپنی عسکری تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ ایسی کسی بھی سہولت کو ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف اقدام سمجھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پڑوسی ملک نے امریکی کارروائی میں معاونت کی تو اسے اپنی تیل کی پیداوار کو الوداع کہنا پڑ سکتا ہے۔














