اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر نے 10روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ لبنان اور اسرائیل( isreal lubnan ) کے حکام 34سالوں میں پہلی بار منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملے۔ جے ڈی وینس،مارکو روبیو کو دیرپا امن کیلئے اسرائیل،لبنان سے ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔ ( trump)دنیا بھر میں 9جنگیں حل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی اور یہ 10ویں جنگ ہوگی۔ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ پائیدار امن کے حصول کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کے درمیان اس عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد فوری طور پر حالات کو قابو میں لانا اور مزید جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام چونتیس برس بعد پہلی بار واشنگٹن میں اہم ملاقات کے لیے اکٹھے ہوئے، جہاں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات کو سفارتی سطح پر ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران کے آرمی چیف نے وارننگ جاری کر دی،دشمن کو قبر میں اتار دینگے،امیر حاتمی
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مستقل اور پائیدار امن کے لیے کام کریں، تاکہ عارضی جنگ بندی کو دیرپا استحکام میں بدلا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں مختلف تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ان کے لیے باعث اعزاز رہا ہے اور لبنان و اسرائیل کے درمیان یہ جنگ بندی اس سلسلے کی ایک اور اہم کڑی ہے۔















