اہم خبریں

ایران کے آرمی چیف نے وارننگ جاری کر دی،دشمن کو قبر میں اتار دینگے،امیر حاتمی

ایرانی آرمی چیف کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ،ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کو جھکانے کا خواب دشمن کو قبر میں لے جائے گا۔ ہمیں اپنی قوم پر فخر ہے،سلام پیش کرتا ہوں۔ ایرانی فضائیہ اور نیوی کو تباہ کرنے کے دشمن کے دعوے غلط ہیں۔ ہماری فضائیہ اور نیوی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کےچیف (         iran army chief) نے کہا ہے کہ ایران کو دباؤ میں لانے یا کمزور کرنے کا تصور رکھنے والے عناصر سخت نتائج کا سامنا کریں گے۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کی جارحیت یا غلط فہمی کا جواب بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

جنگ بندی ، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا،جا نئے کیا

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ کے بارے میں کیے جانے والے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، اور ملک کی دفاعی صلاحیتیں پہلے سے زیادہ مضبوط اور جدید ہو چکی ہیں۔عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں قومی یکجہتی اور افواج پر اعتماد کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اپنی مسلح افواج پر فخر کرتی ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے دوران اس نوعیت کے بیانات کو دفاعی اور سیاسی پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد اندرونی اتحاد اور بیرونی مخالفین کو واضح وارننگ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں