نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی صدر کی رہائش گاہ پہنچے۔ مودی نے لگ سبھا تحلیل کرنے کیلئے سفارشی خط بھارتی صدر دروپدی مرمو کو پیش کردیا،
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی ہفتے کے روز دوبارہ وزیراعظم کے عہدے کا تیسری بارحلف اٹھائیں گے، خیال رہے کہ طویل مدتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اب تک کے نتائج کے مطابق انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم رہی ہے جبکہ حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز