اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنماء انتظار پنجھوتا نے کہا ہے کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوسلمان صفدر نے سائفر فیصلے پر آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی حمود الرحمان کمیشن پر بات کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل اس رپورٹ کے بعد ہوگا۔
حمودالرحمان کمیشن رپورٹ صرف فرد واحد کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ وہ اور اور دیگر کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو1971 میں فوج بہتر انداز میں لڑی لیکن ایک شخص نے نااہلی کا مظاہرہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر قید برداشت کررہے ہیں۔ کسی سی کوئی ڈیل نہیں ہورہی اپنے بیانئیے پر کھڑا ہوں۔ تمام مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلوں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے محسن نقوی اور ان کی بیگم کی دبئی لیکس میں نکلی ہیں۔ محسن نقوی کو جواب دینا ہوگا۔
پاکستان کی معیشیت ایک ایک ڈالر مانگ رہی ہے، محسن نقوی کیسے ڈالر استعمال کرکے دورے کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ورکرز کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں :قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا