اہم خبریں

تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس ۔ 8 جون کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں۔ پارٹی چئیرمین بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اسد قیصر سمیت اہم راہنماؤں کی شرکت۔

مزید پڑھیں :سیاست میں بڑا بھونچال،دو بڑے سیاسیوں نے سر جوڑ لئے،8فروری کے الیکشن مسترد
اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی خصوصی شرکت۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے 8 جون کو روات کا مقام کو مسترد کردیا۔ تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ قائدین نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4ہزار448میگاواٹ تک پہنچ گیا

تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دے دیا۔ انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیا۔ انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے۔ تحریک انصاف کی قیادت کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ۔
مزید پڑھیں :ینگ ڈاکٹرز ایسو ایشن کا کل سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق 8 جون کو سوات میں اپوزیشن اتحاد ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہو گی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات روف حسن، فردوس شمیم نقوی سمیت اہم راہنما بھی شریک۔

مزید پڑھیں :جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹر بمبار طیارہ خریدنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں