اہم خبریں

ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4ہزار448میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4ہزار448میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی طلب25ہزار332اورپیداوار20ہزار884میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے7ہزار222میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے،ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاورپلانٹس786میگاواٹ بجلی پیداکررہےہیں۔
مزید پڑھیں :ینگ ڈاکٹرز ایسو ایشن کا کل سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان

نجی شعبےکےبجلی گھروں کی پیداوار7ہزار960میگاواٹ ہے۔ ونڈوپاورپلانٹس سے1121میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے۔ اسلام آباد:ملک بھرمیں8گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری۔
لائن لاسزوالےعلاقوں میں12سے14گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں