نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے، حکمراں اتحاد کو برتری حاصل ہے۔
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 275 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمراں اتحاد آگے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 198 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 72 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں کو 5 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:شیخ مجیب ویڈیو معاملہ، ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن کو طلب کرلیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔
حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔