اہم خبریں

غزہ میں 36ہزار بچوں کو شہید کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غزہ میں 36ہزار بچوں کو شہید کیا گیا۔ غزہ میں ہزاروں گھر مسمار کردیئے گئے۔ اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کررہا ۔ رفح میں معصوم فلسطینیوں کو دن رات شہید کیا جارہاہے ۔ غزہ میں جو خون ریزی اس ٹائم ہورہی ہے اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔ عالمی عدالت کے فیصلوں کو پامال کیاجارہا ہے ۔

مزید پڑھیں :ملکی سلا متی کے لیے ضر وری ہے نومئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، آرمی چیف

دنیا کی کوئی طاقت ابھی تک اسرائیل کو اس ظلم سے باز نہیں رکھ سکی ۔ سپین ۔ ناروے اور آئرلینڈ نے اسرائیلی کی بربریت کے خلاف فیصلہ دیا۔ ناروے کیکو فون کرکے مبارکباد دی ۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی پر قوم کی طرف سے ناروے کیکو مبارکباد دی ۔ فلسطین میں خون کی ہولی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ عالم اسلام فلسطین میں ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہاہے ۔ ناروے اور آئر لینڈ کے وزرائے اعظم کو فون پرمبارکباد دی۔

غزہ اور رفح کی حالیہ حالات پر افسوس کا اظہار ہی کرسکتے ہیں ۔ عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتاہوں کہ فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں