کرغز ستان( اے بی این نیوز )خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی، بے سروسامانی کی حالت میں پا کستا نی طلبا محفوظ مقامات کی تلاش میں سر گرداں ، وطن واپسی کیلئے فکرمند،، چونیاں کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عائشہ وکیل نے کہا ہم اپنے کمروں میں محصور ہیں۔
مزید پڑھیں :طلبہ پر تشدد، حکومت کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد کرغزستان بھیجنے کا اعلان
تازہ ویڈیوز میں طلبہ و طالبات فریاد کر رہے ہیں کہ انہیں خراب حالات میں بھی ہاسٹلز اور گھروں سے بے د خل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبہ دربدر، شدید عدم تحفظ اور،کھانے پینے کی اشیاکی قلت کا شکا ر ہیں ،،، پا کستا نی طلبا کے والدین بچوں کے بیانات سن کر انتہائی کرب میں مبتلا،، حکو مت سے بچو ں کی فو ری وطن واپسی کا مطا لبہ کیا ہے۔