وزیرِاعظم کی ایرانی صدر سے فارسی میں گفتگو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو،وزیراعظم نے کہا کہ چشم ماہ روشن دل ما شاد، آپکو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں ،

مزید پڑھیں :پاکستان میں بارشوں کی پیشگو ئی،جانئے کب سے ہو نگی

وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام پڑھ کر سنایا،ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان ،بہ کین مباد فلک با دیار پاکستان،پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے،

مزید پڑھیں :پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ’ میری آواز ‘‘کا افتتاح

اور آسمان کبھی ناراض نہ ہو،وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو فارسی میں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی،وزیراعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں،ایرانی وفد وزیراعظم کے فارسی پر عبور دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے،وزیراعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکاء داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔