ہمیں تم سے پیار ہے، اسرائیلی شہریوں کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیاربھرا پیغام

تل ابیب (نیوز ڈیسک )ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل سے تعاون کرنے پر اسرائیلی شہریوں نے اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے محبت بھرے پیغامات جاری کردیے۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کی پرواز جدہ میں 50 مسافروں کو بھول گئی
سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ’ہمیں تم سے پیار ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اوراسرائیل نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا کہ اسرائیل کوآپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اردن کی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرونز کو گزرنے دیں گے۔