اہم خبریں

پرویز الٰہی کی کامیابی پر نوازشریف اور مریم نواز کا پارہ ہائی ،پارٹی قیادت پر برہم ، رپورٹ طلب

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کامیابی پرنواز شریف اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا پارہ ہائی ہوگیا پارٹی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ نوازشریف نے پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے ۔

نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں تو پھر ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کیلئے اسمبلی پہنچ گئے، انہیں منیج کیوں نہیں کیا جا سکا؟پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں