Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.7 ارب ڈالر کا سب سے بڑااعلان کیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں ڈونر کانفرنس پاکستان کیلئے اہمیت کی حامل رہی ، سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک نے4.7 ارب ڈالرکا کیا۔ اقوام عالم کا پاکستانیوں کیساتھ محبت کااظہار پر مشکور ہوں۔ پریس کانفرنس ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہھا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی، کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے، سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کا کیا گیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یورو، فرانس نے 380 ملین یورو کا اعلان کیا۔ جرمنی نے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا۔۔سعودی نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے، سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کا کیا گیا، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر اور ایشین انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا، اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالر کا اعلان کیا، اٹلی نے 23 ملین یورو اور جاپان نے 77 ملین ڈالر کا اعلان کیا جبکہ قطر کی جانب سے 25 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، امریکا کی جانب سے بھی 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، شیری رحمان، احسن اقبال کی کوششوں کا شکر گزار ہوں، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سیاسی مخالفین نے قوم میں زہر گھولا اور انہیں تقسیم در تقسیم کیا، زہر گھولنے کے باوجود جنیوا میں وفاق نہیں، صوبے موجود تھے۔