سندھ بلدیاتی الیکشن؛ وزارت داخلہ کا سکیورٹی دینے سے انکار، اہم وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج و رینجرز کی تعیناتی سے وفاقی حکومت نے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کیلئے 20 ہزار اہل کار درکار ہوں گے۔ جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہل کار فراہم نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔