اہم خبریں

سائفر کیس،وفاقی کابینہ نے جیل میں ٹرائل کی منظور دے دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظور دے دی،جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کر لی،سیکورٹی خدشات کی بنا پر سائفر کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ ہوا،29 اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا ،آج وفاقی کابینہ نے بھی جیل ٹرائل کی منظوری دے دی،وزارت داخلہ اور جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش سیکورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی ،سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کھ سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

متعلقہ خبریں