اہم خبریں

صدر مملکت کے سامنے چیف ا لیکشن کمشنر نے الیکشن کیلئے تین تاریخیں رکھ دیں 

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )صدر مملکت سے اٹارنی جنرل اور چیف ا لیکشن کمشنر کی ملاقات ختم،چیف ا لیکشن کمشنر ایوان صدر سے روانہ ہو گئے، چیف الیکشن کمشنر نے تین تاریخیں صدر مملکت کے سامنے رکھیں، جن میں 28…. جنوری ، چار اور گیارہ فروری شامل ہیں،انتخابی مہم کے لیے وقت کے آئینی تقاضے کوملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔تین تاریخوں کو صدر ممالک کے سامنے رکھا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے گیارہ فروری انتخابات کے لئے موزوں قرار دیا گیا۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق28 جنوری ، 4 فروری اور 11 فروری کو تین چھٹی کے ایام روز انتخابات پر الیکشن کمیشن نے رائے دی۔گیارہ تاریخ موزوں اور سیاسی جماعتوں کی مہم کے لئے وقت بھی ملے گا۔ الیکشن کمیشن حکام کی رائے۔ایوان صدر میں صدر مملکت سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

متعلقہ خبریں