Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جنیوا کانفرنس پاکستان کی بڑی کامیابی ، وزیراعظم کا عالمی اداروں سے اظہار تشکر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میںکہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کیسے اقوام انسانی المیے میں متاثرین کی بحالی کیلئے اکٹھی ہوکر اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔ حکومت نے جینوا میں ڈونر کانفرنس کو پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے مالیاتی اداروں اور ممالک کی اظہاریکجہتی کو سراہا۔ جینوا کانفرنس میں اظہار ہمدردی سے متاثر ہوا ہوں اور ہم اکٹھے تعمیر نو کریں گے۔


دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس انسانیت کے اجتماعی احساس کی علامت بنی ہے، وسائل کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی نئی اور بہتر زندگی شروع کرنے میں مدد ملے گی، کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا ہے۔