چیف سیلکٹر انضما م الحق نے استعفیٰ دیدیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )انضمام الحق چیف سلیکٹرکے عہدے سے مستعفی،پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اپنااستعفیٰ چیئرمین پی سی بی کوبھیج دیاانضمام الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے خلاف بغیرتحقیقات کے باتیں کی جارہی ہیں،بورڈسے کال آئی ہم نے15لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے،میں نےکہا ٹھیک ہےپہلے کمیٹی تحقیقات کرلے، میراکام ٹیم سلیکٹ کرناہوتاہے سوالات اٹھیں گے توبہتر ہے عہدہ چھوڑدوں،میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے،انضمام الحق پربرطانیہ میں پلیئر ز ایجنٹ کیساتھ پارٹنرشپ کا الزام ہے،پی سی بی انکوائری کرناچاہتاہے تومیں تیارہوں،میراپلیئرزایجنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ سے کال آئی ہم نے پانچ لوگوں کی کمیٹی بنا دی ہے،میں نےکہا ٹھیک ہےپہلے کمیٹی تحقیقات کرلے، میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگرکوئی سوال اٹھے گاتو بہتر ہے سائیڈ پر ہو جاؤں، تحقیقات کے بعد پی سی بی سے بیٹھ کربات کرنے کو تیار ہوں،بغیرتحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے، انضمام الحق کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے طلب کیا تھا