Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان میں سیاسی بحران، نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات

برسلز(نیوزڈیسک)عالمی ڈونر کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی اپنے بھائی و سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ،ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز سے بھی ملاقات کی ،شہبازشریف نے مریم نواز سےخیریت دریافت کی ۔شہبازشریف کی مریم نواز کو پارٹی کی سینئر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد،ملاقات میں ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شامل تھے .وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا، فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔