وزیرآبادحملے کے بعد عمران خان کا سیل کنٹینر 66 دن بعدپی ٹی آئی کے سپرد

وزیرآباد ( نیوز ڈیسک ) لانگ مارچ حملے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کینٹنر اور جائے وقوعہ تحقیقاتی اداروں نے سیل کردیا تھا. وزیرآباد حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کنٹینر 66 روز بعد جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرآباد: حملے میں متاثرہ کنٹینر تاحال جائے وقوعہ پر کھڑا تھا، کنٹینر اور جائے وقوعہ کو تحقیقاتی اداروں کی جانب سے سیل کیا گیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ 66 روز سے پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر تعینات ہے، متعدد دوکانیں اور ڈھابے کنٹینر سیکیورٹی کی وجہ سے بند تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقہ سیل کئے جانے پر مکین محصور ہو کر رہ گئے تھے ، کنٹینر کو عدالتی حکم پر سپرداری کے بعد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد افضل چیمہ کے حوالے کیا گیا۔