پٹرول 36 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔آج بروز اتوار پٹرولیم قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی میں بہتری کے باعث بھی پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔