ورلڈ کپ بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

احمد آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ ہے اس اعصاب شکن مقابلےمیں گراؤنڈ فل کراؤڈ آئے گا اس لیے یہ مقابلہ بھارت کے سب سے بڑے گراؤنڈ رکھا گیا ہے اس میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد آسکتے ہیں ، دنوں ٹیموں کی تیار ی مکمل بس اب میدان سجنے کا انتظار ہے، دونوں ملکوں کے کرکٹ مداح پر جوش۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے ،پاکستان کا انڈیاسے 7 مرتبہ ورلڈ کپ میں سامنا ہوا لیکن ہر دفعہ شکست کھائی لیکن اس دفعہ پاکستانی ٹیم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اس لیے شاہین بھی جیت کے لیے پرعزم ہے ۔