ورلڈکپ،پاکستان کا بھارت سے بڑا ٹاکرا ،ہائی وولٹیج مقابلے کا امکان،پاکستانی شاہین جیت کیلئے پرعزم

احمد آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ ،پاکستان کا بھارت سے بڑا ٹاکرا،گرین شرٹس جیت کے جذبے سے سرشار،سنسنی خیز مقابلے کا امکان، اعصاب شکن مقابلےمیں گراؤنڈ فل کراؤڈ آئے گا اس لیے یہ مقابلہ بھارت کے سب سے بڑے گراؤنڈ رکھا گیا ہے اس میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد آسکتے ہیں ، دنوں ٹیموں کی تیار ی مکمل بس اب میدان سجنے کا انتظار ہے، دونوں ملکوں کے کرکٹ مداح پر جوش۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے ،پاکستان کا انڈیاسے 7 مرتبہ ورلڈ کپ میں سامنا ہوا لیکن ہر دفعہ شکست کھائی لیکن اس دفعہ پاکستانی ٹیم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اس لیے شاہین بھی جیت کے لیے پرعزم ہے ۔ ہاں لیکن ون مقابلوں میں اب تک پاکستان کا بھارت سے 134 مرتبہ ٹاکرا ہوا ٹیم پاکستان کو 73 میں فتح جبکہ بھارت صرف 56 ہی جیت سکا جبکہ 5 میچ ڈرا ہوئے ۔