Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ نے بھرپورپاور شو کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ، پی ٹی آئی خاموش

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری،(ن )لیگی ارکان نے اجلاس بھرپور پاور شو کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ۔ تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ نہیں لے گی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے جبکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اورتحریک پیش ہونگی جبکہ 2 بلز ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے جن میں ایک بل کی منظوری بھی ایوان سے لی جائے گی۔

تحریک انصاف نے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ، اجلاس میں( ن) لیگ نے تیاری کر لی ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل( ن) لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے ، پارلیمانی اجلاس کی صدارت رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے( ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی( ن) لیگ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی پاور شو دکھائے گی۔