اہم خبریں

کراچی، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو پرانی ووٹرلسٹو ں کے تحت ہی ہونگے ، الیکشن کمیشن

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی گئی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد اورجماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی ،حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کروانے کا حکم دیتے ہوئے ،انتخابات پرانی ووٹرلسٹوں کے تحت ہی ہوں گے،چیف سیکرٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں