اہم خبریں

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف ووزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، الیکش کمیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور عمران خان کو 31 جنوری کیلئے طلبی کا سمن جاری کر دیا۔عدالت کی الیکشن کمیشن کو کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان پیش ہوں گے تو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، بعدازاں عدالت نے عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

متعلقہ خبریں