اہم خبریں

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم اور فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ریاض(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے اور فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات تاریخی علاقے العلاء کے ایک روایتی عرب خیمے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل سید عاصم منیر خوش آمدید کہا ،ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو بھی فروغ سمیت ہمی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس دورے کے دران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمرےکی سعادت بھی حاصل ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے ۔

متعلقہ خبریں