اہم خبریں

بلوچستان میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،7افراد جان کی بازی ہار گئے

کوئٹہ (نیوزڈیسک)توراوسکی کے قریب سامنے سے آنے والی بس اور مزدا آپس میں ٹکراگئے ۔خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

ٹریفک کا المناک حادثہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب پیش آیا،حادثے میں شدید زخمی ہونیوالوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بدقسمت مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی تاہم حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں