اہم خبریں

آزاد کشمیر میں 3اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ، گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ

میرپور(نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی ، جاتلاں ، خالق آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی 3اعشاریہ3 شدت تھی ۔تاہم ابھی تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں،

آزاد کشمیر میں 3اعشاریہ3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں