پہلی بار کسی وزیراعظم کوآئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیاگیا،نگران وزیراعظم انوار الحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )چیئرمین پی ٹی آئی کو منظرنامے سے ہٹانے کے معاملے پر یقین نہیں کیاجاسکتاتھا،وہ خود ہی سائفرکے معاملے پراپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے،پہلی بار کسی وزیراعظم کوآئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیاگیا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاترکیہ کے ٹی وی کوانٹرویو کہاپاکستان آزاد اورخودمختار ریاست ،اپنے فیصلے عوام کے مفاد میں کرتے ہیں،یقین دلاتاہوں انتخابی عمل مکمل شفاف ہوگا،ہرسیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کی حمایت کرینگے،پرتشددمظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہمیں سویلین اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں ٹھکانے ہیں،پاکستان نے سرحد پار سے حملے روکنے کیلئے موثرسکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔