اہم خبریں

پاکستان تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہا ہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں، اُس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ ہے۔ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔90 کی دہائی سے پہلے پاکستان بہت آگے تھا، جب یہ کرپٹ خاندان اوپر بیٹھا تو 90 کی دہائی کے بعد بھارت ہم سے آگے نکل گیا۔کراچی میں خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو نشانے پر لیتے ہوئے کہاکہ ایک آدمی کے فیصلے سے وہ بحران آیا، جس کی پیشگوئی 7 ماہ پہلے کردی تھی، ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں اس میں جنرل باجوہ کا ہاتھ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ ن…

متعلقہ خبریں