اہم خبریں

راولپنڈی،نرنکاری بازار میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیاں جار ی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کے علاقے راجہ بازارکے اندرواقع نرنکاری بازار میں آگ بھڑک اٹھی،آگ پلاسٹک کے برتنوں کی دکان میں لگی،ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے نرنکاری بازار میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کی کوشش جاری ہے،ریسکیوذرائع کے مطابق آگ نرنکاری بازار میں پلاسٹک کے برتنوں کی ایک دکان میں لگی جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ممکن ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوتاتاہم حتمی طورپرکچھ نہیں کہاجاسکتا،اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد واٹرٹینک آگ بجھانے میں مصروف تھے۔تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان ریسکیو کےمطابق فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔نرنکاری بازار میں زیادہ برتنوں اورلیڈیزکے سامان کی دکانیں ہیں۔ جہاں آگ لگی وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔

متعلقہ خبریں