اہم خبریں

پنجاب میں اقتدار کی رسہ کشی، تخت لاہور کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سرجوڑ لئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں اقتدار کی رسہ کشی جاری، تخت لاہور کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سرجوڑ لئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی، کمیٹی کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکا کہنا تھا کہ اس بار پرویزالٰہی اور پی ٹی آئی کو کسی صورت ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی۔

متعلقہ خبریں