اہم خبریں

عمران خان کی پنجاب کے وزراء کو اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کی۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، انہیں معلوم ہے عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں