اہم خبریں

نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک سے باہر جانے کی پیشکش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ذرائع کے مطابق اعلیٰ حلقوں کی جانب سے سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بیرون ملک جانے کی پیشکش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حلقوں میں یہ طے پاگیا ہے کہ عمران خان سمیت سیاسی جماعتوں کی قیادت کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے مغربی ممالک کے سفیروں سے بھی مدد مانگی ہے ۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی ، رئوف حسن اور سینیٹر علی ظفر نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایسی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے جس سے نوازشریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بنایا جائے ۔ سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوچکی ہے ۔ وہ جلد پاکستان آکر الیکشن مہم کی قیادت کرینگے ۔ ان پر تمام کیسز ختم ہوجائیں گے اور عدالتوں سے انہیں ریلیف دلوایا جائےگا۔ جبکہ وہ کسی کیس میں بھی ہرگز جیل نہیں جائیں گے ۔ یادر ہے کہ نوازشریف کی واپسی میں قانونی اور آئینی پیچیدگیاں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں