اہم خبریں

اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے وزیرخزانہ کے تمام اثاثے بحال کردیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آبادا حتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات بحال کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ، وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی گئی ،بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔حکمنامے کے متن کے مطابق اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے ۔یاد رہے کہ اشتہاری ہونے پر اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں