اسلام آباد(نیوزڈیسک) سائفر گمشدگی کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ونگ میں ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل ۔ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری انکوائری میں پیش ہونے کیلئے ایف آئی اے ہیڈکواٹر پہنچ گئے۔جے آئی ٹی کی جانب سے اعظم خان سے سائفر معاملے پر سوالات جوائنٹ انکوائری ٹیم نے اعظم خان کو طلب کر رکھا تھا۔















