اہم خبریں

میں نے زندگی میں عمران خان جیسا محسن کش انسا ن کبھی نہیں دیکھا ، شہبازشریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان آج اپنی 4سالہ کارکردگی کےبارےمیں کچھ بھی بتانے سےقاصر ہیں ، اس جیسا محسن کش انسان کبھی نہیں دیکھا،اس نے پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔جمعہ کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر خوشی ہے ،امیر مقام کی جانب سے تمام گزارشات کو سن چکے ہیں، امیر مقام ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں کی بات کرتے ہیں،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کی عوام کوسہولت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں جلسے کے دوران بجلی کمپنی کا مطالبہ کیاگیاتھا جسے ہم نے پورا کیا ،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں، عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے ، میں نے زندگی میں عمران خان جیسا محسن کش انسا ن کبھی نہیں دیکھا، عمران خان نے پاکستان کے معاش،سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا، عمران خان آج اپنی 4سالہ کارکردگی کےبارےمیں کچھ بتانے سےقاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک اینٹ بھی عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی،عمران خان آج اقتدار میں لانے والوں پر الزامات لگارہے ہیں،عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ثابت ہوئے ، ان کی بدقسمتی 4سال سپورٹ کے بعد بھی ناکام ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کامیاب کرنے کے لیے اداروں نے ہر قسم کی صلاحیت استعمال کیا لیکن گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی،عمران خان جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بارےمیں جوزبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی نہیں کرتا، سہولت کا روں نے کسطرح عمران خان کی مدد کی سب کے سامنے ہے،عمران خان نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا،چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے،یہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے ،دوست ممالک نے 75سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط دیئے جبکہ عمران خان نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان نے ہر چیز تباہ کردینی ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جنیوا میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کا مقدمہ پیش کریں گے ، عمران خان نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں