اہم خبریں

پی ڈی ایم حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ، نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ۔ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔
وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں