اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ، قریبی تعاون کے تسلسل پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کا چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ ، چین کیساتھ قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار، چینی ہم منص ب لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام ومعاشی ترقی خطے اور چین کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، چین ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق،پاک چین وزرائے اعظم نے کہا کہ 2022 کے دوران پاکستان چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کو سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرِ نو کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان چین کا مشکور ہے۔

متعلقہ خبریں