حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی ،فی یونٹ 7 روپے 50 پیسے تک مہنگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی سے ستائی عوام پر حکومت نے بجلی گرا دی ، رہائشی بجلی صارفین کی مختلف کیٹیگریز میں تین سے ساڑھے سات روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کردیا گیا،اس حوالے سے کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری کی منظور دیدی،اس دفعہ بل پہلے سے دگنا آئیں گے،بجلی یونٹ میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔