اہم خبریں

اسلام آبادسمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آبادسمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔جمعرات کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد،میانوالی،چنیوٹ،سیالکوٹ ابیٹ آباداوروگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے خوفزدہ عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔تاہم زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں