اہم خبریں

جنوبی ایشیا کی ترقی اور امن مسئلہ کشمیر حل سے مشروط: وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں ترقی اور امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔

متعلقہ خبریں