اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقر رکر دیا ۔ پارٹی تنظیمی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ’’چیف آرگنائزر‘‘بھی مقرر کر تے ہوئے پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی مریم نواز شریف کو سونپ دی،نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ۔ مریم نواز شریف ہر سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔















