اہم خبریں

ہم نے کسی پی ٹی آئی کے ایم این اے سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے خود ممبران خریدنے سے متعلق بات کی ، شرجیل میمن کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ، نمبر پورے تھے تو اسمبلی سے بل پاس کراتے ان کے دور میں سب سے زیادہ صدارتی آرڈیننس آئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بلاول بھٹو ز رداری کے خلاف جھوٹ بولے، ہم نے پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطہ نہیں کیا، عمران خان کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا، انتظار کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں ایف آئی آر کٹوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو لیک ہوئی جس میں عمران خان نے ممبران خریدنے کی بات کی، تحریکِ انصاف کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس نمبر پورے نہیں ہوتے تھے اور بل پاس ہو جاتے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت میں سب سے زیادہ صدارتی آرڈیننس آئے۔

متعلقہ خبریں