اہم خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ شروع، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت وزیراعظم ہاوس پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ شروع، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت وزیراعظم ہائو س پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی آج دوبارہ سر جوڑ کر اہم فیصلے کریں گے۔اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کی 4 روز میں دوسرے اجلاس کے ایجنڈے میں ملکی معیشت اور سلامتی کی صورتحال سرفہرست ہے۔اجلاس میں حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ گزشتہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی۔اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمےکیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں