اہم خبریں

شدید معاشی بحران ہے ،اسحاق ڈار کوسمجھ نہیں آرہی، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ کا خطرہ دروازے پر ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی( نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے لیکن اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی،حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ کا خطرہ دروازے پر ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے، کپڑے بیچنے والا شہباز شریف بھی اعتراف کر رہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے لیکن اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے، حکومت نے 87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو، 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 77 وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لئے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

متعلقہ خبریں