اہم خبریں

میدانی علاقوں میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

میدانی علاقوں میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق ملتان فیصل آباد موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور سکھر ملتان موٹروے ایم5 مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثرہونے کے باعث شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں