اہم خبریں

ناصر موسی زئی کا پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ،جمعت علمائے اسلام نے بڑی وکٹ گرا دی

پشاور(نیوز ڈیسک) جمعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی، ناصر موسی زئی کی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ۔گگزشتہ روز جمعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی جے یو آئی میں شمول ، آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں اعلان کریں گے ، ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،شمولیت کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ناصر موسی زئی کی جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ان کو شمولیت کی دعوت دی گئی،ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جےیوآئی میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں